لاہور( این این آئی)آسٹریلیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی رائیڈ شیئر،کار ہائر اور کار بکنگ ایپ Limofied کو پاکستان میں متعارف کرایا جائیگا۔اس ایپ کے ذریعے مسافر اپنے اسمارٹ فونزکی مدد سے سفر کی درخواست ارسال کرسکیں گے جو کہ بعد ازاں Limofiedکے نزدیکی ڈرائیورکو منتقل کی جائیگی اور مسافر با آسانی ان رجسٹرڈ کاروں کے ذریعے بروقت اپنی منزل مقصود تک پہنچ پائینگے۔Limofied کو پاکستا ن میں17دسمبر کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں متعارف کرایا جائیگا،
اس ایپ کے ذریعے مسافر پوائنٹ ٹو پوائنٹ کار بکنگ،ایئر پورٹ پک ان ڈراپ اور شادی بیاہ و دیگر سماجی و کاروباری مواقعوں کیلئے کار بکنگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے ،عنقریب یہ سروس ملک کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرادی جائیگی،Limofied پاکستان میں اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کرے گی جو کہ کریم اور Uber فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ Limofiedکی جانب سے پاکستان میں خواتین مسافروں کیلئے ایک خاص فیچر 147La femme148 متعارف کرایا گیا ہے جس میں خواتن مسافر وں کو خواتین ڈرائیورز کی خدمات فراہم کی جائینگی، Limofied کے سروس سینٹرز ،ایپ اور ویب سائٹ چوبیس گھنٹے صارفین کی خدمت کیلئے کھلے رہیں گے ۔ Limofiedآسٹریلیا کے تمام بڑے شہروں اور یورپ کے
متعدد شہروں میں پہلے ہی کامیابی سے کام کررہی ہے اور اس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ،پاکستا ن کے بعد اس سروس کو برطانیہ ،امریکا،کینیڈا ،مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرا یا جائیگا، Limofied کاموٹو’’ہمیشہ وقت پر‘‘ ہے جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ Limofiedکا مقصد مسافروں کو بروقت،ارزاں اور با سہولت کار رائیڈ فراہم کرنا ہے ،مسافر اپنے اسمارٹ فونز کی مدد سے بذریعہ ایپ،ویب سائٹ یا پھر سروس سینٹرز پر کال کرکے یہ سروس حاصل کرسکیں گے ،مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر Limofiedکی تمام کاروں میں ٹریکر نصب ہیں جبکہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس یافتہ انتہائی ماہر افراد کا انتخاب کیا گیا ہے ۔