اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت کے دوران آخری کورکمانڈزکانفرنس کی صدارت کی تھی جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی خبرلیک ہونے کے معاملے کامکمل جائزہ لیاگیاتھا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی شاکرصابرنے دعوی کیاہے کہ اس کورکمانڈرزکانفرنس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی خبرلیکس ہونے کی ٹیکنکل رپورٹ تیارکی گئی تھی اوریہ رپورٹ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کوپیش کی تھی جس میں متعددافرادکے نام شامل تھے لیکن پرویزرشید کووزارت سے ہٹادیاگیا۔
اس موقع پرمعروف تجزیہ کارسمیع ابراہیم نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جورپورٹ وزیراعظم کوپیش کی تھی اس رپورٹ میں جوافرادملوث تھے سب سے اوپروزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکانام تھا۔