ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

چلتی ٹرین کو راستے میں روک کر پکوڑے کھانے کیوں گئے؟ ڈرائیوراور اس کے اسسٹنٹ کو بڑی سزا سنا دی گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2016 |

گوجرانوالہ (آن لائن) سرد موسم میں گرم گرم پکوڑے کھانے تقریباً ہرکسی کو ہی پسند ہے لیکن پاکستان ریلوے کے ایک ڈرائیور کا سرد موسم میں پکوڑے دیکھ کر دل کچھ ایسا للچایا کہ پٹری کے قریب دکان دیکھ کر انجن روک کر پکڑے لینے چلا گیا اور اس کا اسسٹنٹ 20 منٹ تک انتظار کرتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کا ڈرائیور خالی انجن لے کر شمس آباد کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ پٹری کے قریب پکوڑوں کی دکان دیکھ کر اس نے گرما گرم پکوڑے کھانے کیلئے انجن روک لیا اور پکوڑے لینے چلا گیا تاہم اس کا اسسٹنٹ انجن میں ہی موجود رہا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جس جگہ انجن روکا گیا وہ سنگل ٹریک ہے اور اگر اس دوران دوسری ٹرین آ جاتی تو حادثہ یقینی تھا۔ ڈرائیو رپکوڑے خریدنے کا ’مشن‘ مکمل کر کے واپس آیا تو کیمرے دیکھ کر منہ چھپانے لگا اور افراتفری میں انجن پر چڑھا اور روانہ ہو گیا۔ریلوے حکام کے مطابق مذکورہ ذمہ داران کو نا اہلی دکھانے پر نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…