جمعرات‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ عمرہ کیلئے جانے والے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ۔۔ سعودی حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے زائرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں قیام کی قانونی مدت کی سختی سے پابندی کریں ،مقررہ وقت گزرنے کے باوجود سعودی عرب میں قیام کرنے والوں کو پچاس ہزار سے ایک لاکھ ریال (14لاکھ سے 28لاکھ تقریباً)تک جرمانہ اور چھ ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیت اللہ کی زیارت کو آنے والے زائرین جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں موجود ہیں انہیں حکومت نے سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں حکومت کے مقرر کردہ بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹو ریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین اور معتمرین ویزے کی قانونی مدت کے اندر اندر واپسی یقینی بنائیں، ویزے کی مدت گذرنے کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ویزہ کی مجاز مدت ختم ہونے کے بعد واپس نہ لوٹنے وال معمترین کو پچاس ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ویزہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حج وعمرہ ٹورآپریٹریز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاخیر کرنے والے معتمرین کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کریں، اطلاع نہ دینے پر کمپنی کے ذمہ داران کو ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…