اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے بد قسمت طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ کی آخری درخواست منظر عام پر آ گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی درخواست کے مطابق ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے درخواست میں کمشنر سے 5 روز کی چھٹی مانگی تھی۔ درخواست میں انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر معاملات کی دیکھ بھال کر لیں گے ، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اسامہ وڑائچ طیارے حادثہ میں اپنی اہلیہ اور اکلوتی بیٹی کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔