جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان نے روس کو بڑی آفر کر دی ، بڑا اعلان

datetime 11  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان روس کے ساتھ ہائر ایجوکیشن سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتا ہے، سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن ( کیرک ) ممالک کو ریلوے اور روڈ کے ذریعے روس فیڈریشن سے ملانے کے خواہاں ہیں، دو نوں ممالک کے مابین فضائی سفر کو بحال کیا جانا چاہییے،پاکستان خطے میں ایسی جگہ واقع ہے جہاں وہ جنوبی ایشیا ، چین اور وسطی ایشیا کو آپس میں ملا سکتا ہے، چین پا کستان اقتصادی راہداری سے خطے کے تین ارب لوگوں کو آپس میں جوڑنے میں مدد ملے گی، پاکستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کے سنہری مواقع موجود ہیں۔
وہ ہفتہ کو ماسکو میں روس کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔
ملاقات میں علاقائی روابط اور معاشی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روس کے وزیر ٹرانسپورٹ میکسم سکولو نے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کے لئے ٹرانزٹ راہداری کی اہمیت پر زور دیا۔وفاقی وزیر وزیر احسن اقبال نے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ کو پاکستا ن آنے کی دعوت دی جبکہ وزیر ٹرانسورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کوآئندہ سال کاغزستان میں جون 2017 میں ہونے والی ایکسپومیں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ ماسکو میں اکتوبر 2017 میں ہونے والے عالمی روڈ شو پر دعوت دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ یو نیورسٹی میں لیکچر دینے کی بھی دعوت دی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…