کراچی(آئی این پی)معروف مذہبی شخصیت وتبلیغی رہنما مولاناطارق جمیل نے جنید جمشید مرحوم کے گھر پر اہل خانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو معروف مذہبی شخصیت مولاناطارق جمیل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید کے گھر گئے ۔
طارق جمیل نے جنیدجمشید کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ جنید جمشید نے اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کرکے نوجوان نسل کےلئے رول ماڈل بن گئے ہیں ۔
انہوں نے اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے کہاکہ جنید جمشید میرے چھوٹے بھائی ہیں اورمیں اس وقت شدید صدمے میں ہوں اوراللہ تعالی کی طرف سے دی گئی آزمائش پرصبرکررہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں ہمیشہ ہی اللہ تعالی کی ذات انسان کی بہترین دوست ہوتی ہے ۔