اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے درجنوں ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں اپنے جھنڈے گاڑ دیئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایشیاپیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ 2016 کی تقریب میں تین گولڈ اور 6 چاندی کے تمغے جیت لیے۔پاکستان سوفٹ ویئرہاؤس ایسوسی ایشن فار آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس کے اعلان کے مطابق ایوارڈز کی تقریب تائی پے میں منعقدہ ہوئی۔
ایشیا پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ (اپیکٹا ایوارڈ) ایک عالمی ایوارڈ پروگرام ہے جس کا مقصد عوام میں انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ خطے میں آئی سی ٹی انویٹرز اور اپنے کاروبار کرنے والے حضرات کے لیے نیٹ ورک اور پروڈکٹ کے بے پناہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے نوجوان طلبا کی ٹیم نے اپنے منصوبے ‘کلینکل ڈسیجن سپورٹ سسٹم فار ڈائیگنوسس آف موومنٹ ڈس آرڈر’ کے لیے سونے کا تمغہ جیت لیا۔نسٹ کے ہی طلبا کے ایک اور گروہ نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا، ان کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا نام ‘اینالسس آف آپٹکل کوہرینس ٹوموگرافی امیج فار سی ڈی ایس ایس’ تھا۔
طالب علموں کو ان منصوبوں کے لیے سابق انٹیلی جنس افسران کی غیر منافع بخش تنظیم کا تعاون حاصل تھا۔پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی ایجادات کو نمایاں کرنے لیے پاکستان سوفٹ ویئرہاؤس ایسوسی ایشن کا 41 رکنی وفد تائی پے میں چار روزہ 16 ویں سالانہ اپیکٹا ایوارڈز تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔
مقابلوں میں پاکستان کی 28 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ایشیائی خطے کے 17 ممالک کی 236 ٹیمیں شامل تھیں اور جج کے فرائض 60 سے زائد ٹیکنالوجی ماہرین نے ادا کئے۔پاکستان سوفٹ ویئرہاؤس ایسوسی ایشن کی صدر جہاں آرا نے کہا کہ ‘پاکستان سوفٹ ویئرہاؤس ایسوسی ایشن نے پاکستان میں وقت کے ساتھ ایک دفعہ آئی ٹی کی صنعت کی حقیقی قابلیت اور وسیع صلاحیت کو نمایاں کیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…