بیجنگ(این این آئی)چین نے ایک ساتھ 10ایٹمی میزائل چلادیئے،دنیابھرمیں ہلچل مچ گئی،چین نے ایک ساتھ 10ایٹمی میزائلوں کے تجربے کر کے نیاعالمی ریکارڈقائم کرڈالا،درمیانی رینج کے یہ ڈی ایف 21سی بیلسٹک میزائل 1000میل تک ٹارگٹ کو نشانہ بنانے اور ازخود سمت کا تعین کرنے والے ایٹمی ہتھیار چلانے کی
صلاحیت رکھتے ہیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ان تجربات کی خبر سنٹرل چائنہ ٹی وی پر نشر کی گئی۔ یہ میزائل ایشیاء اور بحرالکاہل میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو کسی بھی وقت نیست و نابود کر سکتے ہیں۔چین کے میزائل تجربات کے بعد دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی، امریکہ اور یورپی ممالک نے تجربات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔