جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

’’انسانیت برائے فروخت ‘‘۔۔۔قیمت صرف 1500روپے کراچی میں انسانوں کی منڈی سج گئی ۔۔ ایسی تفصیلات آگئیں کہ شیطان بھی بہرا ہو جائے

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ بات آج کی نہیں ، پاکستان سمیت پوری دنیامیں شاید انسان اور انسانیت کے ہوش پکڑنے کے بعد سے ہی یہ کام پورے زور و شور سے جاری و ساری ہے ۔ حوا کی بیٹی کی تذلیل کہاں کہاں اور کن کن طریقوں سے کی جارہی ہے ؟ یہ بات یقیناً بہت سے لوگ جانتے ہونگے ۔ کہیں پر ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اسلام کے نام پربننے والے اس مملکت خداداد میں عورت کی عزت اس قدر سستی ہے کہ اسے محض ہوس کے پجاریوں کی پیاس بجھانے کیلئے چند ٹکوں میں فروخت کر دیا جائے ۔
معاشرے کا یہ ناسور آج پاکستان کے ایک دو علاقوں میں ہی محدود نہیں بلکہ ایک وبا کی طرح یہ مرض پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی حال ہی میں شہرقائد کے علاقے گلستان جوہرمیں قحبہ خانہ پکڑا گیا جہاں 1500روپے میں جنسی ہوس بجھانے کے لیے لڑکیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح مرد حضرات کے سامنے پیش کیا جارہا تھا۔ قحبہ خانے کی اطلاع گلستان جوہر کے رہائشی علاقے کے مکینوں کی جانب سے دی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر انسانیت کی تذلیل کے کام میں ملوث مردوں اور خواتین کو گرفتار کیا ۔ افسوسناک بات یہ تھی کہ ا بتدائی پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہواکہ بیشتر لڑکیوں کا تعلق دیگر شہروں سے تھا جبکہ کسی لڑکی نے یہ نہیں کہا کہ اس سے زبردستی بدکاری کروائی گئی بلکہ تمام کاکہناتھاکہ وہ مجبوری میں اپنی مرضی سے گناہ کی مرتکب ہورہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…