واشنگٹن(نیوزڈیسک)جاتے جاتے سچ زبان پر آہی گیا،اوباما پاکستان کے بارے میں بڑی بات کرگئے، تفصیلات کے مطابق اقتدار سے علیحدگی کے عین موقعے پر اوباما کی جانب سے پاکستان کے بارے میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اب ایک اور انکشاف ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کیا ہے کہ اوباما نے پاکستان کا دورہ کیوں نہیں کیا؟ دورہ نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے اوباما پاکستان کا دورہ نہیں کرسکے ترجمان وائٹ ہاﺅس جوش ارنسٹ نے بتایا کہ اوباما کے دور صدارت کے گزشتہ آٹھ سال میں پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی پیچیدہ رہے اور ان معاملات میں سب سے بڑا مسئلہ اسامہ کے خلاف آپریشن بھی بنا، صدر اوباما پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے مگر وہ ایسا نہیں کرسکے ،ترجمان نے کہا کہ ممکن ہے اوباما صدارت سے سبکدوشی کے بعد پاکستان کا دورہ کریں، ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان پر سوال کے جواب نے ترجمان نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔