فیصل آباد(آئی این پی) فیصل آباد کے کچہری بازار میں لیگی ایم پی اے شیخ اعجاز کے نشے میں دھت ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس کے پہنچنے پر تاجر رہنما خالد جٹ نے ملزم ڈرائیور کو فرار کروا دیا جبکہ پولیس نے ملزم کی گاڑی تحویل میں لے لی،متاثرہ وارڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے کچہری بازار میں لیگی ایم پی اے شیخ اعجاز کے نشے میں دھت ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔پولیس کے پہنچنے پر تاجر رہنما خالد جٹ نے ملزم ڈرائیور کو فرار کروا دیا ۔ تھانہ ریل بازار پولیس نے ملزم کی گاڑی تحویل میں لے لی ۔ متاثرہ وارڈن یاسین کا کہنا ہے کہ شیخ اعجاز کا ڈرائیور شراب کے نشے میں دھت تھا ۔
ملزم کی گاڑی سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی۔نون لیگ کی حکومت میں کوئی انصاف نہیں ہے . متاثرہ وارڈن یاسین نے الزام لگایا کہ پولیس ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔