پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں خشک سالی نے ڈیرے ڈالے تو شہریوں نے بھی بارگاہ الہٰی میں سر جھکا دیئے اورتاریخی قصہ خوانی بازارمیں نماز استسقا اداکی گئی۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق قصہ خوانی بازارمیں شہری اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہوئے اور نماز استسقاء بھی ادا کی گئی۔اس موقع پرشہریوں نے اپنے گناہوں پر اشک ندامت بہائے اور اللہ تعالی سے اپنی لغزشوں کی معافی مانگی اور باران رحمت کے لئے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کے ماہ دسمبرمیں بھی بارش کاکوئی امکان نہیں ہے اورسخت خشک سالی کاسامنے رہے گا۔