منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سر فراز احمدکو فائنل الیو ن میں شامل نہ کر نے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سرفرازاحمد کو قومی کرکٹ میں شامل نہ کیے جانے پر ٹیم منیجمنٹ کو تنقید کا سامناہے لیکن اب سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سرفرازاحمد کی وقاریونس یا مصباح الحق سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی جسے انہوں نے دل پر لے لیا اور اب انہیں نشان عبرت بنانے کے لئے لگے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایات کے باوجود سرفرازاحمد کو موقع نہیں دیاگیا اور اب معاملات مزید بگڑچکے ہیں۔ ناصر جمشید مسلسل تین میچ میں فلاپ ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس پر اعتماد برقرار ہے ، حتیٰ کہ چیف سلیکٹر وقار یونس نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ سرفراز احمد اوپنر بھی ہیں ، ا±نہیں معلوم نہیں تھا۔اس بیان سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ آخر کیونکر چیف سلیکٹر سرفرازاحمد کے کھیل سے ہی ناواقف ہیں۔ تین میچوں میں ناصر جمشید ایک ہی سٹائل میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے آﺅٹ ہوئے بیٹنگ کوچ کیا کررہے ہیں، گرینڈ فلاور سے بھی پوچھنا چاہیے کہ آپ سات لاکھ روپے کس چیز کے لے رہے ہیںاور عین ممکن ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی سرفراز کو ٹیم میں شامل نہ کیاجائے بلکہ یونس خان کو دوبارہ واپس لے آئیں اور اوپننگ صہیب مقصودیا کسی اور سے کرالی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…