ریاض(این این آئی)سعودی ماہر موسمیات نے ملک میں آنے والے دنوں میں شدید موسم، بارش، طوفان اور درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچنے کی پیشگوئی کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کلائمٹ چینج ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ عرب خلیجی خطہ آئندہ ایک ہفتے میں موسم کی سختیوں کا شکار ہوگا،
جس کی وجہ سے تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارشیں ہوں گی جس سے موسم شدید سرد ہوجائے گا۔انہوں نے سعودی شہریوں سمیت قطر، بحرین اور کویت کے رہائشیوں کو بھی سردی سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارشیں 28 نومبر تک جاری رہیں گی۔