ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

آزادی مارچ اب ہانگ کانگ میں بھی

datetime 22  ستمبر‬‮  2014 |

ہانک کانگ میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ہزاروں طالب علم سخت گرمی کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے یونیورسٹی طالب علموں نے کلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور حکام کی جانب سے توجہ نہ دینے پر ہزاروں طالب علم سڑکوں پر نکل آئے اور حقیقی جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں شریک طلبا کا کہنا تھا کہ چین ہانگ کانگ میں حقیقی جمہوریت نہیں چاہتا جس کی وجہ سے مقامی افراد پر ایک ہی گروہ حکمرانی کر رہا ہے۔

طلبا نے دھمکی دی کہ اگر ہانگ کانگ میں جمہوریت کو اصل شکل میں بحال نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی جب کہ طلبا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت ہمارے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے ہر حد تک آواز بلند کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہانک کانگ چین کے جنوبی حصے میں واقع ہے جسے چین کی جانب سے مکمل طور پرانتظامی اختیارات دیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…