جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دھرنے نے’’مغل اعظم‘‘ کی نیندیں حرام کردیں

datetime 22  ستمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 28 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے نے’’مغل اعظم‘‘ کی نیندیں حرام کردیں۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم اور خوف کی حکومت مزید نہیں چل سکتی اب لوگوں کے ذہن بدل رہے ہیں، وزیراعظم جہاں جاتے ہیں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگتے ہیں، عوام نےفیصلہ کرلیا کہ نواز شریف کے استعفےکےبغیرجدوجہد ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حسنی مبارک قوم پر مسلط ہے اور آئی ایم ایف یا امریکا نہیں بلکہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے، نواز شریف کے امریکا میں متوقع استقبال کا سوچ کر ترس آرہا ہےعوام امریکا کی سڑکوں پر پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کے عوام سے انتہا کا ظلم کیا جاتا ہے اوران سے زیادہ برطانیہ میں جانوروں کے پاس حقوق ہیں، بلوچستان اور اندرون سندھ کے عوام کو ظلم کے دلدل سے نکالنے کے لئے شہریوں کو ان کے حقوق کے لئے کھڑا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےآپ کو بدلنا ہے،غربت کی لکیر سے نیچے 11 کروڑ افراد کا سوچنا ہے جنہیں 2 وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، ملک میں گندے پانی پینے سے سالانہ 4 لاکھ بچے مرجاتے ہیں جو ظلم ہے لیکن عوام پر حکمران چاہے جتنا ظلم کرلیں وہ ناانصافی قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر ہمیشہ انصاف کرتا ہے رشتہ داروں کو اوپر لے کر نہیں آتا، کل کراچی میں سارے راستے پر ’’گونوازگو‘‘ کےنعرے لگ رہےتھے اور میری بات سےپہلےکراچی والےسمجھ جاتےتھے کہ میں کیا کہنےوالا ہوں۔ ان کا  کہنا تھا کہ دھرنےکےشرکا نئی تاریخ رقم کررہےہیں اور 40 دن میں ہی بادشاہ کی نیندیں حرام ہوگئیں اور بہت جلد باشعور عوام نیا پاکستان بنتا دیکھیں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…