لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں۔ پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں ایم پی ایز کی تعداد بڑھنے سے مسلم لیگ (ن) کی راولپنڈی سے رکن اسمبلی صوبیہ ستی ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا۔