اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت نے بے شرمی کی ساری حدیں پار کردیں ۔۔ پاکستانی بس پر راکٹ فائر کرنے کے بعد ایک بار پھر کہاں حملہ کر دیا ؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کوٹلی/نیلم/راولپنڈی(این این آئی)مودی سرکار جنگی جنون میں اندھی ہوگئی ٗ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافربسوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ٗ بھارتی فوج نے وادی نیلم میں مسافربس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں10 افراد شہید اور7 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی نیلم کے علاقے لوات میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مسافرکوچ پرراکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں10 افراد شہید ٗ7 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس کے بعد بھارت نے شرم کی ساری حدود کو پھلانگتے ہوئے ان زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولنس پر بھی گولہ باری کر دی ۔
ادھر کیرل سیکٹرمیں ایک مکان پرگولہ لگنے سے ایک شخص کے شہید اور پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے 3 مارٹرگولے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تتہ پانی کے قریب گرنے سے نازیہ دخترطفیل شاہ زخمی ہوگئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑجواب دیا جس کے باعث بھارت فوج کو بھاری نقصان پہنچا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقبھارتی فوج نے شاہ کوٹ، جور، بٹل، کریلہ، باغ، باگسر، ہاٹ سپرنگز سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جن میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ادھر ڈپٹی کمشنرنیلم کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد وادی میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب کوٹلی ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر سردار ذیشان نثار نے بتایا کہ نکیال سیکٹر میں صبح 8 بج کر 40 منٹ پر شروع ہونے والی بھائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 4 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیادوسری جانب ڈسڑکٹ پونچھ کے بٹل اور مدارپور سیکٹرز پر بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ 19 نومبر کو ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ٗ کئی زخمی ہوگئے تھے، اسی روز 6 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں اور بھارت نے گزشتہ روز تین فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرلی جن میں سے ایک فوجی کی لاش کے متعلق بتایا گیا کہ وہ ’مسخ شدہ‘ تھی تاہم پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے فوجی کے جسم کو مسخ کیے جانے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی تردید کردی تھی۔18 نومبر کو بھارتی بحریہ کی جانب سے بھی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تاہم پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…