ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے پاکستان پر راکٹ فائر کر دیا ۔۔۔ کئی ہلاکتیں پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔ نعرہ تکبیر بلند

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (آن لائن) آٹمقام سے مظفر آباد آتے ہوئے مسافر کوسٹر پر کرن مقدار کے مقام پر بھارتی فوج کی طرف سے راکٹ لانچر پھینکا گیا ۔ جس کے نتیجے میں راکٹ لگنے کے نتیجے 9 افراد جاں بحق ، 13 زخمی جبکہ بھارتی فوج نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔زخمیوں اور شہداء کو نکالنے کے لئے ریسکیو اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی آٹھمقام سے مظفر آباد آتے ہوئے کرن کے مقام پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ لانچر پھینکنے پر مسافر کوچ تباہ ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار افراد میں سے 9 افراد جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر نیلم اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچنے کی کوشش کی مگر بھارتی فوجی کی مسلسل فائرنگ کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
آخری اطلاعات آنے تک عوام حلقہ نے پانچ زخمیوں کو نکال کر مظفر آباد ہسپتال ریفر کر دیا ہے جبکہ شہید ہونے والے افراد کی میتیں ابھی تک وہی پڑی ہوئی ہیں ۔ بھارتی فوج نے سول آبادی اور آنے جانے والی والی گاڑیوں پر مارٹر گولے اور راکٹ لانچر پھینکنے شروع کر دیئے جبکہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوجیوں کی متعدد چوکیاں تباہ جبکہ درجنوں بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے بدھ کی صبع لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی میں بھمبر ، کوٹلی اور راولا کوٹ کے مقام پر فائرنگ کی گئی جبکہکھو ئی رٹہ کے مقام پر ایک گھر پر گولہ پھینکا گیا جس کے نتیجے ایک ہی گھر کے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بھمبر میں ایک بچی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
متعدد مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں ہیں ۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے داغے کے 3 مارٹرگولے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تتہ پانی کے قریب گرنے سے نازیہ دختر طفیل شاہ زخمی ہوگئیں دوسری جانب بھارتی فوج کی بلاجواز گولہ باری کے باعث مختلف جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے ابھی تک فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (اائی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، کریلہ، شاہ کوٹ ، باگسر، تتہ پانی سیکٹرز پربلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ جس میں بھارتی فوج نے مارٹرگولوں سے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑجواب دے رہی ہے تاہم پاک فوج نے اب تک کسی بھی شہری کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی سول آبادی پر بلاجواز فائرنگ کا نوٹس لے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…