اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر تمام قوانین کو پس پشت رکھتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے ۔ دونوں اطراف سے فائررنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر تمام قوانین کو پس پشت رکھتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے ۔ دونوں اطراف سے فائررنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارت نےلائن آف کنٹرول پہ 7سیکٹرز ر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج شاہ کوٹ ، جوڑا، بٹل ۔ کریلہ سیکٹر ، باغ بکگسر،تتہ پانی سیکٹرزمیں فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی مسلسل جوابی کارروائی جاری ہے ۔ پاک فوج بھارتی مورچوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ نیلم میں مسافر بس پر گولہ کرنے سے 4افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں ۔ شہدا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے ۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سکول بھی بند کر دئیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فو ج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔ رواں ماہ 19 نومبر کو بھی ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے، اسی روز 6 بھارتی فو جی مارے گئے تھے ۔ گذشتہ روز بھارت نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی جن میں سے ایک فوجی کی لاش کے متعلق بتایا گیا کہ وہ ’مسخ شدہ‘ تھی، تاہم پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے فوجی کی لاش کو مسخ کیے جانے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی تردید کی۔ رواں ماہ 18 نومبر کو بھارتی بحریہ کی جانب سے بھی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تاہم پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
ایل او سی پر ایک بار پھر جنگ کا منظر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(تیسرا حصہ)
-
سر میں گولی لگنے سے رکن قومی اسمبلی کی نوجوان بیٹی جاں بحق
-
بچی کو 16 کروڑ روپے کا زندگی بچانے والا انجیکشن لگادیا گیا
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا ءسے نکال کر مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شامل کر دیا
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس
-
ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا
-
انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ
-
یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی
-
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا
-
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا



















































