اسلام آباد (اے پی پی ) قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے انکشاف ہوا تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن کی سرکاری ٹیچر والدہ کئی سال سے سکول حاضر ہوئے بغیر تنخواہ لے رہی ہیں جبکہ وزارت تعلیم کے سیکرٹری کو اس کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں حکومتی رکن
شاہین اشفاق نے بتایاتحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی والدہ خیبر پی کے کے محکمہ تعلیم کی گھوسٹ ملازمہ ہیں، وہ سکول جاتی نہیں لیکن تنخواہ پوری لے رہی ہیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی سیکرٹری سیفران شاہین اشفاق کو عائشہ گلالئی کا نام لیکر بات کرنے سے روکدیا اور کہا جو رکن ایوان میں دفاع کیلئے موجود نہیں، اس کا نام نہ لیا جائے۔