لاہور (آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی لندن میں شر یف برداران کی فلیٹس کے متعلق سوال گول کر گئے ۔ اتوار کے روز جب وہ جہا نگیر بدر کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اسی دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی شر یف براداران کے ساتھ رہے کیاآپ کو بھی پتہ ہے لندن فلیٹس کب خر ید ے اور کیا آ پ بھی کبھی وہاں جا کر رہے ہیں ؟تو اس پر چوہدر ی پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ نے یہ کیا سوال کر دیا ہے اس کو رہنے ہی دیں اور سوال کو جواب نہ دیا ۔