اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کی جانب سے قطری شہزادے کو ایسا انعام دے دیا گیا کہ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’ہوبارا بسٹرڈ‘ کے شکار کے لیے قطری شہزادے حماد بن جاسم جابر الثانی سمیت دیگر افراد کو خصوصی اجازت نامے جاری کردیے۔مقامی اخبار کے مطابق پنجاب میں شکار کے موسم 2016-17کیلئے خصوصی اجازت نامنے جاری کیے گئے ہیں حالانکہ یہ پرندہ عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق شہزادہ حماد کے شکار کے لیے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں اور انہیں 10 روز میں 100 پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ جب خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ لندن فلیٹس کے حوالے سے شریف خاندان کو خط دینے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کے پاکستان میں بزنس پارٹنر نکلے۔ دونوں کے درمیان ہونے والا کاروباری معاہدہ بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی Reco قطری شہزادے حمد بن جاسم کی ملکیت ہے۔ ریڈکو سے منسلک ریڈکو ٹیکسٹائل کے معاملات سیف الرحمان اور ان کا خاندان چلا رہا ہے۔ ریڈکو کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی شہزادہ حمد بن جاسم کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔ پورٹ قاسم کے مختلف منصوبوں میں شامل البرکۃ کمپنی بھی قطری شہزادے کی ملکیت ہے۔ وزیر اعظم کے تینوں نے بچوں نے سپریم کورٹ میں ایک نئی مشترکہ درخواست بھی دائر کر دی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عامیانہ الزامات لگائے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…