اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

راؤانوارپھر بحال،خواجہ اظہارالحسن کے ساتھ ایساکیا، کیاتھاکہ معطل کردیاگیا؟بحال کیسے ہوئے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)متنازعہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو2 ماہ 3 روز بعد عہدے پر بحال کردیا گیا،اس سلسلے میں ہفتے کو باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا،راؤ انوار کو بحالی کے بعد سینٹرل پولیس آفس سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور فی الحال انہیں کسی ضلع یا ایجنسی میں تعینات نہیں کیا گیا ہے،راؤ انوار کی بحالی عدالت عالیہ سندھ کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے عمل میں آئی ہے،اپنی معطلی کو راؤ انوار نے عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کیا تھا،راؤ انوار کو وزیراعلیٰ سندنے16 ستمبر2016 کو اس وقت معطل کیا تھا

جب انہوں نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے ایس ایس پی آفس منتقل کیا تھا ،راؤ انوار نے خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کر کے ان کے دونوں ہاتھ رسی سے باندھ دئیے تھے،یہ خبر نشر ہونے پر راؤ انوار کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ،وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے راؤ انوار کو معطل کیا

،خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر متعلقہ ڈی آئی جی نعیم اکرم بروکہ کو بھی عہدے سے ھٹا دیا گیا تھا ،تاہم خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا تھا،اس واقع پر دلبرداشتہ ہوکر راؤ انوار نے ملازمت سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی دے دی تھی اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ شخصیت سے رابطہ کیا تھا،لیکن حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر راؤ انوار نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالتی حکم پر ہی ان کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…