لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سمن آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سمن آباد کے علاقے ملت پارک میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک ایک دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چار افراد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس ،ریسکیو 1122اور دیگر امدادی اداروں کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا جہاں چار وں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔مرنے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت امجد اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ہے جبکہ موقع سے بھی شواہد اکٹھے کر لئے گئے ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروبار بند کر دیا گیا ۔ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات سے آگاہی کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کو فرانزک لیب بھجوایا جائے گا جس سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی ۔
لاہورحملہ،اچانک اندھادھندفائرنگ شروع ہوگئی،عینی شاہدین،تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں