نئی دہلی(این این آئی)آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے داخل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ انہیں گردے کا عطیہ دینے کے خواہش مند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ عطیہ میں دیئے جانے والے گردے پرکسی بھی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا ۔انہوں نے یہ بات اتر پردیش کے رہائشی ایک بھارتی مسلمان مجیب انصاری کی طرف سے اپنے نام ٹوئٹر پر ملنے والے ایک پیغام کے جواب میں کہا جس میں کہا گیا تھا کہ میں ایک مسلمان ہوں اور ایک گردہ عطیہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میری ماں کی طرح ہیں۔