منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ان کیلئے بھی ایوان میں ایک نشست مختص کی جائے، محمود خان اچکزئی نے ان لوگوں کیلئے آوازبلند کردی جن کیلئے آج تک کوئی نہیں بولا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی)قومی اسمبلی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خواجہ سراؤں کیلئے ایوان میں ایک نشست مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ،ملک بھر میں خواجہ سراؤں پر تشدد کیا جاتا ہے،خواجہ سراء بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ گذشتہ دنوں پشاور میں ایک خواجہ سرا کو صرف اس وجہ سے گولی مار کر قتل کردیا گیا کہ اس نے بات نہ مانی اسی طرح گذشتہ دنوں سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں،ہمیں ان کو عزت دینی چاہیے،میری ایک تجویز ہے کہ اس ایوان میں کم از کم ایک نشست خواجہ سراؤں کیلئے مختص کی جائے تاکہ ان کا ایک نمائند ہ بھی اس ایوان میں موجود ہو۔(خ م+رڈ)

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…