لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بابا گورو نانک جی کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی گورو ارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی تقریبات کی ادائیگی۔ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھ لیڈر سردار سورن سنگھ گل نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے گورو دوارے بہت محفوظ اور خوبصورت ہیں،
گورو داروں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی مسلمانوں سے ہمارے پیار اورمحبت کے رشتے واضح مثال ہے ۔اس موقع پرسکھ یاتریوں کے جتھ لیڈرسورن سنگھ گل نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے جس کاجواب ان کے ساتھ دیگرآنے والے سکھ یاتریوں نے بھی دیااورگورووارہ پنجہ صاحب کااحاطہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ بھارت میں پہلے ہی علیحدگی کی کئی تحرکیں چل رہی ہیںجس میں خالصتان تحریک بھی شامل ہے بھارتی سکھوں کی طرف سے پاکستان زندہ باد کانعرہ مودی سرکارکےلئے ایک نیاامتحان ہے ۔