اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسرار حیدر 25 سال سے برطانیہ کے شہر بریڈفرڈ میں مقیم ہیں لیکن ان کا دل ہروقت پاکستان اور پاکستانی کرکٹ کے لیے دھڑکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کہیں بھی کھیل رہی ہو وہ اسے دیکھنے چل پڑتے ہیں۔ اس شوق میں 2011 کا عالمی کپ اور 2012 اور 2014 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دیکھ چکے ہیں۔اسرار حیدر یہ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے اس وقت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور ان کے ساتھ ان کی بیگم بھی ہیں۔نیپئر کے مک لین پارک سے باہر اسرار حیدر اور ان کی بیگم سے ملاقات ہوئی تو وہ پاکستانی پرچم لیے خاصے جذباتی دکھائی دیے۔’پاکستانی ٹیم کی پہلے دو میچوں میں کارکردگی اچھی نہ رہی تو مجھے میرے دوستوں کے ایس ایم ایس آنے شروع ہوگئے کہ تم نے اپنا وقت اور پیسہ دونوں ضائع کردیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم اگلے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔اسرار حیدر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بحال کرنے میں کھیل اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔’ایک مہذب اور پرامن ملک کے طور پر دنیا بھر میں ہمارا تعارف کرانے میں کھیلوں کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے لیکن چونکہ اب ہاکی اور سکواش میں ہماری کارکردگی بہت پیچھے جاچکی ہے ، اب صرف کرکٹ کا کھیل باقی رہ گیا ہے لہذا وہ بھی اپنی ٹیم کے حوصلے بڑھانے کے لیے گھر سے چل پڑتے ہیں۔‘’میں صرف پاکستان کے میچ دیکھتا ہوں اس طرح ان میچوں کے درمیان جو دن ملتے ہیں ان میں ہم دونوں گھومتے ہیں اور خوب سیر سپاٹے کرتے ہیں۔‘اسرار حیدر تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی بیگم کو کرکٹ کا خاص شوق نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ ان کے ساتھ سفر میں رہتی ہیں۔اسرار حیدر کو زندگی بھر اس بات کا دکھ رہے گا کہ انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو ہوم سیریز دی لیکن تین کرکٹرز نے ملک کی عزت خاک میں ملادی۔’اگر آج پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ میں سیریز کھیلنے کو مل رہی ہوتی تو اس سے پاکستانی کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو فائدہ پہنچتا لیکن چند پیسوں کے لیے محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ نے دنیا بھر میں ہمیں شرمسار کردیا۔‘’آج جب میں پاکستانی شرٹ پہن کر انگلینڈ میں میچ دیکھنے جاتا ہوں تو انگریز شائقین مذاقاً مجھ سے کہتے ہیں کہ شرٹ بدلنے کے کتنے پیسے لوگے ؟ میں کہتا ہوں شرٹ بدلنے والے چلے گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
تاحیات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































