منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نواز شریف نے خود کو پھنسا لیا ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے آغاز کس نے کیا؟حنا ربانی کھرکے انکشافات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے خود کو پھنسا لیا ، کچھ لوگوں کو تھوڑے دنوں تک بے وقوف بنا سکتے ہیں سب کو نہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے آغاز پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا تھا یہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، ڈونلڈ ٹرپ کے آنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں سمینار سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ دیگر ہمسایہ ممالک کو ایسے حالات کا سامنا نہیں ۔پاکستانی ملٹری اور پیرا ملٹری دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، منصوبے کا آغاز پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو پھنسا لیا ہے ، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں کچھ اور کہا اور عدالت میں کچھ اور کہہ رہے ہیں ۔ اس طرح وہ کچھ لوگوں کو تھوڑے دنوں کے لئے تو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن سب کو نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے لیکن آزادی کی تحریک روکنے والی نہیں ۔ بھارت کے ایسے اقدامات سے اس میں تیزی ہی آئے گی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرپ کے امریکی صدر بننے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…