کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے وسیم اختر کی رہائی کی خبر ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جشن کا سماں-ریلیز آرڈر ملنے کے بعد جیل حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کو رہاکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل حکام کو عدالتی احکامات ملنے کے بعد وسیم اختر کو رہا کردیا ہے، ان کا استقبال ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا، محمد حسین، کیف الوری اور فیصل سبزواری سمیت ان کے اہل خانہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے کیا۔ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے کہا کہ شہر کو وسیم اختر کی ضرورت ہے، ان کی واپسی سے معاملات میں بہتری آئیگی، ہم مل کر شہر کی روشنیاں لوٹائیں گے، انہوں نے کہا کہ وسیم اختر رہائی کے بعد ریلی کی صورت میں مزار قائد جائیں گے، پھر ان کا پی آئی بی میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔جیل سے رہائی ہونے سے قبل وسیم اختر نے ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر اسیر رہنماں قمر منصور اور کنور نوید جمیل سمیت دیگر کارکنوں سے ملاقات کی ، اس موقع پراسیر رہنماں اور کارکنوں نے میئر کراچی کو جیل سے رہائی پر مبارک باد دی۔اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ان کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں افراد کو ضمانت کے عوض 5 پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔سماعت سے قبل عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی جیل اور اڈیالہ جیل میں گزرا وقت میری زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، جیل سے رہائی کے بعد کتاب لکھوں گا، اپنی کتاب میں جیل میں گزارے ہوئے تمام لمحات کااحاطہ کروں گا۔ اس کے علاوہ اس میں کراچی میں بننے والی جے آئی ٹی کے بارے میں تفصیلی طور پر لکھوں گا۔میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری، سانحہ 12 مئی اور دہشت گردوں کی معاونت کے 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں ان کی ضمانت ہو چکی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کی روشنی میں وسیم اختر، رف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا علاج کرایا تھا۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ان کے علاج معالجے سے متعلق مقدمے میں کاغذات ضمانت منظور کئے جانے کے بعد مئیر کراچی وسیم اختر کی رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی سہولت کاری سے متعلق مقدمے میں کاغذات ضمانت منظور کرلیے ہیں جس کے بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے ۔اس موقع پر وسیم اختر کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے پر خوش ہیں اور ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے وسیم اختر کی جیل سے رہائی کے لیے تعاون کیا۔دوسری جانب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ شہر کو وسیم اختر کی ضرورت ہے، ان کی واپسی سے معاملات میں بہتری آئیگی، ہم مل کر شہر کی روشنیاں لوٹائیں گے، انہوں نے کہا کہ وسیم اختر رہائی کے بعد ریلی کی صورت میں مزار قائد جائیں گے، پھر ان کا پی آئی بی میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ان کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں افراد کو ضمانت کے عوض 5 پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔سماعت سے قبل عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی جیل اور اڈیالہ جیل میں گزرا وقت میری زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، جیل سے رہائی کے بعد کتاب لکھوں گا، اپنی کتاب میں جیل میں گزارے ہوئے تمام لمحات کااحاطہ کروں گا۔ اس کے علاوہ اس میں کراچی میں بننے والی جے آئی ٹی کے بارے میں تفصیلی طور پر لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ادھار لے لے کر ضمانتوں کی رقم پوری کی ہے ۔صحافی نے کہا کہ حکومت نے آپ کی رہائی سے ایک روزقبل آپ کی تنخواہ 50 ہزارروپے مقررکردی ہے تووسیم اخترنے جواب دیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے مقررکردہ تنخواہ آج ہی جا کرنکلواوں گا ۔میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری، سانحہ 12 مئی اور دہشت گردوں کی معاونت کے 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں ان کی ضمانت ہو چکی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کی روشنی میں وسیم اختر، رف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا علاج کرایا تھا۔
ایم کیو ایم کیلئے بڑی خوشخبری ، جشن شروع
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنے خاندان کے قاتلوں سے دردناک انتقام’ خاتون نے ایک ساتھ 40 افراد کو قتل ...
-
بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ...
-
میرے لئے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
-
فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا
-
کوچ سے ٹکرانے کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان سے غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا ...
-
ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید کتنے دن جاری رہے گی؟ محکمہ ...
-
”اپنا کماؤ…اپنا کھاؤ”…وزیراعلیٰ نے تاریخ رقم کر دی
-
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں
-
کیا فوج مخالف باتیں کرنیوالوں کا احتساب نہیں ہونا چاہئے؟، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
-
وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنے خاندان کے قاتلوں سے دردناک انتقام’ خاتون نے ایک ساتھ 40 افراد کو قتل کردیا
-
بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اخ...
-
میرے لئے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
-
فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا
-
کوچ سے ٹکرانے کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان سے غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف
-
ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید کتنے دن جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
”اپنا کماؤ…اپنا کھاؤ”…وزیراعلیٰ نے تاریخ رقم کر دی
-
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں
-
کیا فوج مخالف باتیں کرنیوالوں کا احتساب نہیں ہونا چاہئے؟، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
-
وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کردی
-
بھارت نے دریائے چناب کا رخ موڑنے پر کام تیز کردیا
-
جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد موو آن کرنے کا آسان طریقہ بتادیا