اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ،اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت نے مشترکہ اجلاس میں جانے کی حمایت کی جبکہ عمران خان سمیت دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی مخالفت کی تاہم عمران خان کی تقریر کے بعد اراکین شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر راضی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ اجلاس میں جانے یا نہ جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی ارکنان تقسیم ہو گئے ہیں ،
شاہ محمودقریشی،شیریں مزاری،شفقت محمود،سرورخان مشتر کہ اجلاس میں شرکت کے حامی ہیں جبکہ جہانگیرترین،مرادسعید،علی محمدخان ودیگرنے اجلاس میں شرکت کی خالفت کی۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ اجلاس میں شرکت سے ترکی کواچھاپیغام ملے گاجبکہ سرور خان کا کہناتھا کہ ترک صدر کا خطاب سن کر تحریک انصاف اجلاس سے باہر آ جائے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت مشترکہ اجلاس میں جانے کی حامی تھی لیکن عمران خان کے خطاب کے بعد اپنا فیصلہ بدل لیاہے ۔عمران خان کاکہناتھا کہ جس پر کرپشن کا الزام ہو اس کے ساتھ بیٹھ کر تالیاں نہیں بجا سکتے ،پوری قوم کی نظریں پاناما پر ہیں ،پارلیمنٹ میں گئے تو غلط تاثر جائے گا ،پی ٹی آئی کی کامیاب مہم کے بعد وزیراعظم تیزیر سے تنہا ہو رہے ہیں ۔