ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی کے ایک صاحب کی عقل ماری گئی ہے‘‘وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں اور

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے سب دعوے کھوکھلے نکلے ،کیس کی سماعت پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ہے،اب وہ سیاست سے بالکل فارغ ہیں، وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں،تحریک انصاف اپنے نام کی ضدہے،عوام پہلے کی طرح اب بھی تحریک انصاف کی دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دے گی۔منگل کو وزیردفاع خواجہ آصف اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔خوآجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سب دعوے کھوکھلے نکلے ہیں،کیس کی سماعت پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا،ہمیں عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہیں،اپنے مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں،کل بھی ہماری فتح ہوئی اور دوبارہ بھی ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا،کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیرسماعت ہو تو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہیے،وزیراعظم نے خود کو ہر فورم پر پیش کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ہے،ایک صاحب کو تو سند مل گئی ہے کہ وہ سیاست سے بالکل فارغ ہیں،وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں،عدالت میں زیرسماعت مقدمے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضدہے،تحریک انصاف نے ہمیشہ ثبوت کے بغیر الزامات لگائے ہیں،ترقی کا خواہشمند ہر شہری تحریک انصاف کی سیاست سے آگاہ ہے،ترقی پسند عوام پہلے کی طرح اب بھی تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کرے گی،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن اور ترقی پسند ریاست بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…