بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

قرآن کی آیت کا مطلب

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

حضرت غوث علی شاہ قلندرؒ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ بابری گیا وہاں ایک گمراہ آدمی نے خدائی کا دعویٰ کر رکھا تھا۔ ایک دن وہ میرے پاس آیا۔ میں نے اس کا حال پوچھا اس نے کہا کہ میں خدا ہوں۔ میں نے کہا واہ حضرت ہم تو مدت سے آپ کی تلاش میں تھے۔ گھر چھوڑا، وطن چھوڑا آپ ہی کی جستجو میں جابجا پھرتے رہے۔ آپ خود ہی تشریف لے آئے۔ بڑی مہربانی اور احسان فرمایا۔ پھر میں نے اس کے لئے کھانا منگایا اتفاقاً اس دن روکھی روٹیاں چنے کی تھیں۔ اس سے

اچھی طرح کھائی نہ گئیں لقمہ گلے سے اترنا دشوار تھا۔ کچھ ناراض سا ہونے لگا۔ میں نے کہا ۔ ناراضی کی کیا وجہ ہے خود ہی انصاف کیجئے کہ خدا تو آپ ٹھہرے جیسا کہ ہم کو آپ نے دیا وہ سامنے لا رکھا۔ اگر آپ پلاؤ دیتے تو وہی پیش کیا جاتا۔ اس کے بعد میں نے قرآن پاک کی ایک آیت پڑھی اور اس سے معنی دریافت کئے۔ کہا میں تو ناخواندہ ہوں۔ میں نے کہا سبحان اللہ آپ بھی عجیب خدا ہیں کہ خود ہی قرآن نازل کیا اور پھر اس کے معنی نہیں سمجھتے۔ اس پر وہ سخت نادم ہوا اور اپنے قول سے توبہ کی۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…