اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس (آج )منگل سے شروع ہوگا صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین کرینگے حقوق مرداں پر بحث اسلامی نظریاتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس 15، 16 اور 17 نومبر کو اسلام آباد میں
ہوگا ۔حقوق مرداں پر بحث اسلامی نظریاتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہوگی اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے رکن صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کے نام ایک مراسلہ لکھا جسے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔مولانا محمد خان شیرانی کے نام لکھے گئے خط میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے گزارش کی کہ پاکستان میں بعض خواتین مردوں پر تشدد کرتی ہیں اور
گھر سے نکال دیتی ہیں اسلام میں مردوں کے بھی حقوق ہیں جس کی معاشرے میں حق تلفی ہورہی ہے۔مراسلے میں لکھا گیا کہ عوام الناس کا پرزور مطالبہ ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں قرآن و سنت کی روشنی میں مردوں کے حقوق کیلئے بھی سفارشات مرتب کی جائیں، جیسے خواتین کیلئے مستقل تحفظ خواتین بل ہے۔