جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کی توسیع ،ایازصادق نے انتباہ کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہا ہے ، جنرل راحیل شریف ملک کے سپہ سالار ہیں ، ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو زیر بحث لاکر ان کی شخصیت کو متنازع نہیں بنانا چاہیے ، پانامہ لیکس کاکیس سپریم کو رٹ میں زیر سماعت ہے ، عدالت میں چلنے والے کسی بھی کیس کو زیر

بحث لا کر اس پر اثر انداز ہونے کی کو شش کر نی چاہیے ، بلاول کو چاہیے کہ اپنے سیاسی مخالفین سے عزت کے دائر ے میں رہ کر بات کریں ، جہانگیر بدر نے جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی بہت ہی کم لوگوں نے دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پیر غازی روڈ اچھرہ کے علاقے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہا ہے ، جب سے برہان الدین وانی کی

شہادت ہوئی ہے تب سے بھارت کی اس بربریت میں شدت آگئی ہے کیونکہ برہان الدین وانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاکر دی ہے ، بھارت وہاں انسانوں پر وہ گولیاں برسا رہا ہے جو کہ جانوروں پر بھی نہیں برسائی جا تیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کاکیس سپریم کو رٹ میں زیر سماعت ہے ، میں اس مو ضوع پر بات کر کے عدالت کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی عدالت میں چلنے والے کسی بھی کیس کو زیر بحث لا کر

اس پر اثر انداز ہونے کی کو شش کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو چاہیے کہ اپنے سیاسی مخالفین سے عزت کے دائر ے میں رہ کر بات کریں اور اچھی سیاسی روایات کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر نے جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی بہت ہی کم لوگوں نے دی ہیں ، اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اس ملک کے سپہ سالار ہیں ، ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو زیر بحث لاکر ان کی شخصیت کو متنازع نہیں بنانا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…