جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے اور کہاہے کہ امید ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی اور جو بھی فیصلہ آئے گا، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے ۔ پیر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دستاویزات 600 صفحات پر مشتمل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی پرانی صلاحیت ہے کہ وہ تاخیری حربوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور وہ اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں لیکن مجھے پوری امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہونے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بحران سے گزر رہا ہے اور لوگوں کی امیدیں عدالت سے وابستہ ہیں ۔ سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اکرم شیخ کی نواز شریف سے ملاقاتوں کی اطلاعات تھیں۔ ان کے بیٹے کو لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گرد حملوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں اس میں بھارت ملوث ہے۔بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہاء کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…