ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں تو بھارت ۔۔۔۔! بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں تو بھارت ہم سے زیادہ لاشیں اٹھار ہا ہے ٗ بھارت پاکستان کو دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا ٗ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہا ہے ٗدنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے ٗ پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت تواتر کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کے باعث ہمارا جانی نقصان ہو رہا ہے او پاک فوج بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتی ہے جس کے باعث ان کا بھی نقصان ہوتا ہے تاہم پیر کو جو واقعہ پیش آیا ہے اس میں ہمارے سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے جس کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکام ہو گیا ہے اور گزشتہ روز بھی وہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان نے یہ تمام معاملات عالمی فورمز پر اٹھایا ہے اور اگر بین الاقوامی برادری کو دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی محسوس نہیں ہو رہی تو انہیں جلد اس کا احساس کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس سے قبل مارٹر گولے اور چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کرتا تھا تاہم اب بھاری اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے اور پاک فوج بھی اسی طرح کے اسلحے سے بھرپور جوابی کارروائی کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں خودمختار ریاست بنے اور مستحکم کرنے سے متعلق تمام معاملات ہی بھارت کیلئے پریشان کن ہیں۔ گزشتہ روز پاک، چین اقتصادی راہداری پر پہلا قافلہ پہنچا جو ایک تاریخی بات ہے اور اگر ہم ہم معاشی غلامی سے آزاد ہوتے ہیں تو پاکستان کی تباہی سے متعلق بھارت کے تمام خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں اس لئے وہ پاکستان کے حق میں کسی بھی منصوبے کے خلاف ہی ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کیلئے خطرے کا باعث ہے اور وہ پاکستان کو دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے لیکن اس میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو گا۔ لائن آف کنٹرول پر جس طرح بھارت کی جانب سے فائرنگ کی جاتی ہے، پاک فوج بھی بالکل اسی طرح بھرپور جوابی کارروائی کرتی ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ بھارت ہم سے زیادہ لاشیں اٹھا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…