اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ایل او سی بھمبر سیکٹر پر بھارتی فائرنگ اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت بوکھلایا ہوا ہے اور لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بزدلانہ کارروائی کررہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے ردعمل میں وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ہماری فوج لائن آف کنٹرول پر ملک کے دفاع کیلئے کھڑی ہے ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت بوکھلایا ہوا ہے اور بزدلانہ کارروائیاں کررہاہے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا یہ پاکستان کے دفاع کا مسئلہ ہے بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔