سہون شریف (آئی این پی )حب میں شاہ نورانی کی درگاہ پردھماکے کے بعد سہون شریف میں درگاہ حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی ۔ مزار کے دروازوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ حب شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی سکیورٹی سخت کر کے مزار کو خالی کرالیا گیا ۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار کے اندر جانے والے صرف دو دروازے کھولے گئے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزار کے داخلی راستے پر آنے والے زائرین کی چیکنگ سخت کر دی گئی جس کے بعد زائرین کو داخلے کی اجازت دی جاتی رہی ۔