حب (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی کے مزار پر خود کش دھماکا برقعہ پوش حملہ آور نے کیا۔ بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا اور نو سے بارہ کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی کے مزار پر خود کش دھماکا برقعہ پوش حملہ آور نے کیا۔ بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا اور نو سے بارہ کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ایک ہفتہ قبل 5 نومبر کو خود کش حملہ آوروں کے داخلے کا الرٹ جاری کیا تھا اور حملہ آوروں کی تعداد 2 بتائی گئی تھی۔ حساس اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حملہ آور عوامی مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی اطلاع کے باوجود سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے گئے۔