اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک اور پانچ ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے لیے سینیٹ میں تحریک پیش کردی۔پی پی سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رکن سینیٹرعثمان سیف اللہ نے سینیٹ میں تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نوٹ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں استعمال ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اس لیے پوری دنیا میں بڑے کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔عثمان سیف اللہ نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھی حال ہی میں ایک ہزار اوور پانچ ہزار کے نوٹوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں بھی کرپشن کم کرنے کے لیے دونوں نوٹ بند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں بھی پانچ سویوروز کا نوٹ مارکیٹ میں لے کرجاؤ توپوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ عثمان سیف اللہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بھی معاملہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے سامنے اٹھانے کی سفارش کی ہے۔