جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

میں نے پرویز خٹک کو دھرنے سے پہلے واپس کیوں بھیجا؟ اگر وہ وہاں رہتے تو کیا ہو جاتا؟ عمران خان کے تہلکہ خیزا نکشافات

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان عمران خان نے انکشاف کیا کہ میں نے دھرنے سے پہلے پرویز خٹک کو واپس اسلئے بھجوادیا تھا کہ مجھے خون خرابہ ہوتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ جب حکومت نے بغیر کسی جواز کے لوگوں پر شیلنگ کی اور ان پر لاٹھیاں برسائیں تو وہ مشتعل ہو رہے تھے، عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک کے گارڈز اور خیبر پختونخواہ پولیس کے اہلکار شدید غصے میں تھے کہ انہیں کیوں مارا جا رہا ہے ، اسلئے میں نے موقع کی نزاکت کو سمجھا اور انہیں واپس بھجوا دیا۔ اگر وہ واپس نہ جاتے تو بہت خون خرابہ ہونے جا رہا تھا کیونکہ ان پولیس والوں نے بھی وفاقی حکومت کو جواب دینے کی ٹھان لی تھی۔ اس دوران ہمارے ایک ایم پی اے کو شیل لگا تو وہ بیہوش ہو گیا، جب ہوش میں آیا تو شدید غصے میں اس نے اپنے گارڈ سے کلاشنکوف لے لی تھی۔ میں ان باتوں سے ڈر گیا تھا کہ بہت خون خرابہ ہو جائے گا اسلئے میں نے انہیں واپس بھجوا دیا۔
دریں اثناء نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کی سابق اہلیہ ریحام خان آپ پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہیں اور کچھ ٹی وی چینلز ان خبروں کو مسلسل چلا رہے ہیں اور اس میں آپ کی ذاتی زندگی کو بار بار زیر بحث لا رہے ہیں تو اس میں آپ کا کیا موقف ہے اور کیا یہ تمام الزامات درست ہیں؟ میزبان کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں خبریں کیا کوئی قومی مسئلہ ہے؟ یا اس سے کوئی قومی سلامتی لیک ہو گئی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ، اگر کی ہے تو لا کر دکھائیں ۔ ریکارڈ پر ہے کہ میں ہمیشہ ذاتی زندگیوں پر گفتگو سے اجتناب کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کبھی کسی نے نواز شریف، شہباز شریف یا کسی اور کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے؟ ان کی ذاتی زندگی میں کئی چیزیں رہی ہیں لیکن کبھی کسی نے بات نہیں کی ۔ آپ کوئی ایک ثبوت دکھا دیں کہ ہم نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنے کی کوئی بات کی ہو؟ عمران خان نے کہا کہ ذاتی زندگی انتہائی الگ ہوتی ہے۔ اگر چینلز میں جرات ہے تو کبھی نواز شریف، شہباز شریف یا کسی اور کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر کے دکھائیں ، یہ سب میرے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں اور یہ ایک پلاننگ کے تحت ہو رہا ہے۔ میں نے تو ریحام سے علیحدگی کے بعد آج تک اس کے بارے میں ایک جملہ بھی نہیں کہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…