اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف میزبان اور ایم کیو ایم کے سرگرم کارکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے بول چینل چھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بول نیوز کو ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے، بول نیوز کو ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع کرنے کے چند دن بعد ہی سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خیرباد کہہ دیا ہے جبکہ مبشر لقمان کے ناراض ہونے اور بول نیوز چھوڑنے کی بھی اطلاعات ہیں.تفصیلات کے مطابق بول نیوز کو جعلی ڈگری سکینڈل کے باعث بند کردیاگیا تھا جبکہ اس کے مالک شعیب احمدشیخ کو گرفتارکیاگیاتھا جس کے 15 ماہ بعد شعیب شیخ تمام مقدمات سے بری ہوئےتھے اور چینل کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع کی تھی. ابتدائی طور پر سینئر اینکر پرسن اور پروگرام کھرا سچ کے مبشر لقمان اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے بول نیوز جوائن کیا تھا تاہم کچھ ہی دنوں کے بعد شعیب احمد شیخ کیساتھ اختلافات کے باعث عامر لیاقت حسین نے بول نیوز کو خیر باد کہہ دیا. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان بھی شعیب شیخ سے ناراض ہو کر کراچی سے لاہور چلے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین چاہتے تھے کہ انہیں اور ان کے سٹاف کو ایکسٹرا پروٹوکول دیا جائے ۔ ان کا اپنی ٹیم کے علاوہ دیگر ملازمین سے رویہ بھی ہتک آمیز تھا جوکہ شعیب شیخ کو کسی صورت قبول نہیں تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت کی بول نیوز کے مالک شعیب احمد شیخ سے تکرار ہوئی جس کے بعد انہوں نے بول نیوز چھوڑنے کافیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بول کے صدر مبشرلقمان کے بھی مالک شعیب شیخسے شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، ان کے استعفے کی متضاداطلاعات ہیں تاہم وہ ناراض ہو کر کراچی سے لاہور چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بول چینل کا نام بھی تبدیل کر کے پاک ٹی وی رکھا جا رہا ہے ۔
’’بول چینل کو نام تبدیل کرنا بھاری پڑ گیا ‘‘
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملک میں کار اونرشپ بڑھنے کا امکان
-
اسرائیلی حملہ؛ قطر نے امریکی صدر کو واضح پیغام پہنچا دیا
-
سولر صارفین کیلئے بُری خبر
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
اسرائیل نے حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کیے جو ریڈار پر نظر نہیں آتے، قطری ...
-
اسرائیل کے قطر پر کیے گئے حملے پر ایران کا رد عمل بھی آگیا
-
قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کیلئے محکمہ ایکسائز نے سہولت متعارف کرا دی
-
پا کستا نی گاڑیوں کاسفیٹی اسٹینڈرڈ ،جو کام حکومت پا کستان نہ کر سکی آئی ...
-
اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملک میں کار اونرشپ بڑھنے کا امکان
-
اسرائیلی حملہ؛ قطر نے امریکی صدر کو واضح پیغام پہنچا دیا
-
سولر صارفین کیلئے بُری خبر
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
اسرائیل نے حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کیے جو ریڈار پر نظر نہیں آتے، قطری وزیراعظم کا انکشاف
-
اسرائیل کے قطر پر کیے گئے حملے پر ایران کا رد عمل بھی آگیا
-
قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کیلئے محکمہ ایکسائز نے سہولت متعارف کرا دی
-
پا کستا نی گاڑیوں کاسفیٹی اسٹینڈرڈ ،جو کام حکومت پا کستان نہ کر سکی آئی ایم ایف نے کر دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے
-
وفاقی کابینہ کا گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دل کے دورے کا سبب انفیکشن بھی بن سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف