ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستانی صارفین کیلئے بری خبر ‘‘

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پولیس کی بھتہ خوری اور ایل پی جی ریٹیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن بند نہ ہوا تو21 نومبر 2016 کو خیبر سے کراچی تک ایل پی جی کی سپلائی بند کر دیں گے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں تمام مرکزی و صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت کو 14 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ ایل پی جی دکانوں سے پولیس کی بھتہ خوری، سول ڈیفنس کی بدمعاشی ختم نہ ہوئی اور غریب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں کیخلاف حکومتی اداروں کا کریک ڈاؤن بند نہ ہوا تو 14روز کے بعد21 نومبر کو خیبر سے کراچی تک ایل پی جی کی سپلائی بند کر دیں گے۔ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان نذیر کاہلوں کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز و دکانداروں کا معاشی قتل ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے ایل پی جی پلانٹوں پر گیس مہیا کرنے والے ایل پی جی ٹینکر اورباؤزر کا پہیہ جام کر دیں گے، ایل پی جی انڈسٹری کیلیے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو عوام تک سستی گیس پہنچانے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں، ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بھی 14روز بعد پہیہ جام ہڑتال کریگی۔ عوامی رکشہ یونین کے سابق چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…