بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کیا کررہی ہے؟مولانافضل الرحمان نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

سکھر(این این آئی)مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی لیڈر شپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں وہ انتشاری سیاست کر کے سازشی مہرے کا کردار ادا کر رہے ہیں،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے مگر مغربی اقوام کو اسلام کی منفی تصویر دیکھا کر گمراہ کیا گیا ہے ہم ان کو آج بھی دعوت دیتے ہیں وہ جارحیت پسندانہ اور اسلام دشمن روش ترک کر ہمارے ساتھ برادری کی بنیاد پر دوستی کر کے اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنماؤں سید سراج احمد شاہ امروٹی ، آغا سید ایوب شاہ ، مولانا عبدالحق مہر ، مولانا محمد رمضان پھپلوٹو و دیگر کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے انسانیت کو جنگ کی نہیں امن کی ضرورت ہے عالمی قوتین امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کردار ادا کریں ہم امریکہ و انڈیا سمیت کسی سے جنگ نہیں چاہتے چین جیسی دوستی کے حق میں ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں حالیہ ددہشت گردی کے واقعات فرقہ وارانہ اور سیاسی خلفشار ی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں

عالمی قوتوں اور پڑوسی ممالک کو بھی اس کی مذمت اور انکو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان میں استحکام اور امن پورت خطے اور مغربی ممالک کے مفاد میں ہے مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی لیڈر شپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں وہ انتشاری سیاست کر کے سازشی مہرے کا کردار ادا کر رہے ہیں اسلئے انہیں پوری قوم مسترد کر چکی ہے پی ٹی آئی ملکی سیاس ت میں قصہ پارینہ بن چکی ہے بلاول بھٹو کے اس بیان پر کہ (ناکام کپتان کیساتھ ملکر حکومت کے خلاف تحریک چلائینگے ) کہا کہ بلاول بھٹو سمجھدار بچہ ہے ایسا نہیں کریگا میں نے انکو سبق دیا ہے امید ہے وہ غلطی نہیں کریگا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…