پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

میرے پاس رہنے کیلئے جگہ نہیں تھی تو مجھے سعودی شاہ عبدا للہ نے کس جگہ فلیٹ خرید نے کیلئے پیسے دیئے؟

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹربنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ مرحوم نے ان کی بھائیوں کی طرح مدد کی۔ آج ان کی وجہ سے ہی میں لندن میں بیٹھا ہوں۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے جہاز میں بیٹھ کر ہی باہر گیا تھا۔ پاکستان سے آنے کے بعد میں 6 ماہ تک لندن میں اپنے ایک دوست کے گھر پر رہا۔ اسی دوران شاہ عبداللہ نے مجھ سے پوچھا کہ کہاں رہ رہے ہو؟ میں نے انھیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھے پیسے دیے جس سے میں نے لندن میں ایک اپارٹمنٹ خریدا۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں شاہ عبداللہ کا بہت مشکور ہوں، انہوں نے میری بھائیوں کی طرح مدد کی۔ شاہ عبداللہ کی وجہ سے ہی آج لندن میں بیٹھا ہوں۔
پروگرام میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ مرحوم شاہ عبداللہ نے مجھے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے سربراہ رہے ہیں، اور ان کے ہمارے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے اس موقع پر سمجھ نہیں آئی کہ وہ مجھ سے کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟ میں دورے کے بعد پاکستان واپس آ گیا تو مجھے لبنان کے صدر رفیق حریری کا فون آیا کہ کنگ عبداللہ آپ سے بہت ناراض ہیں۔ انہوں نے کچھ ریکوسٹ کی لیکن آپ نے اس کا موثر جواب نہیں دیا۔ مشرف نے بتایا کہ رفیق حریری کی بات سن کر میں بہت سرپرائز ہوا۔ اس کے بعد میں سعودی عرب گیا تو کنگ عبداللہ نے اپنی بات دہرائی کہ نواز شریف ان کے دوست ہیں، وہ سعودی عرب میں رہ سکتے ہیں۔ ا?پ اپنا ملک جیسے چاہیں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ کی درخواست پر ہی میں نے نواز شریف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…