بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

آف شور کمپنی ،حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان اورجہانگیر ترین کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کردئیے.چیف جسٹس نے کہا کہ دوسرے فریق کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ۔عدالت نے درخواست گزار کی پانامہ پیپرزکیس کے ساتھ سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

پیر کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے عمران خان اورجہانگیر ترین کے خلاف پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے لئے درخواست پرسماعت کی.حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ پاناما لیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جہانگیر ترین کے نام بھی آئے ہیں جبکہ تحریک انصاف غیرملکی فنڈ لینے والی جماعت ہے

میری درخواست کی پانامہ کیس کے ساتھ اس کیس کی بھی سماعت کی جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم درخواست پر آرڈر لکھواچکے ہیں آپ اگردوگھنٹے تک بولنا چاہتے ہیں تو الگ بات ہے۔عدالت نے درخواست کوپانامہ لیکس کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کی استدعا مستردکر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دوسری پارٹی کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ، عدالت نے عمران خان اور جہانگیرترین سے15نومبر تک جواب طلب کرلیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…