ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

نوازشریف کے جانے پر7دن تک یہ کام کروں گا،شیخ رشید نے حکومتی کھیل ختم ہونے پربلاول کی تاریخ سے اتفاق کرلیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کے جانے پر شکرانے کیلئے ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید نے کہا نواز شریف نااہل ہونگے تو سات دن تک یوم تشکر منائوں گا۔ ٹرین میں عمران خان اور طاہر القادری بھی ہوں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے 27دسمبر کے احتجاج سے پہلے ہی کھیل ختم ہو جائے گا۔ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ سے انصاف ملتا دکھائی دے رہا ہے۔ نواز شریف سے ذاتی نہیں سیاسی اختلافات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میرا دشمن جسمانی طور پر مضبوط ہو نواز شریف سے ذاتی نہیں سیاسی اختلافات ہیں میں اور نواز شریف بھی کبھی دوست رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں۔ بلاول بھٹو کے 27دسمبر کے احتجاج سے پہلے ہی حکومت کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف ملتا دکھائی دے رہ اہے۔ جلد ہی پاناما کے مجرم جیل کے پیچھے ہوں گے اور ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…